افغان صدر کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرِ اعظم عمران خان کو افغان صدر اشرف غنی نے فون کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں افغان صدر نے زلمے خلیل زاد سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو فون کر کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدر نے مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سہولت کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی نمائندۂ خصوصی کی پاکستانی حکام سے بات چیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار جاری رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here