بلوچستان میں آپریشن ردالفساد جاری، 2 دہشتگرد ہلاک

117

ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیاہے۔ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقوں قلات، خاران اور میوند میں دہشت گردوں کےمشتبہ ٹھکانوں پر کارروائیاں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران2دہشت گرد مارے گئے،کارروائی میں بڑی مقدارمیں گولہ بارود، آرسب مشین گنز،گرنیڈ،مائنز،آرپی جی7اورمواصلاتی آلات برآمد ہوئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here