سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواری ٹنل کھولنے سے متعلق یقین دہانی پر ازخود نوٹس نمٹا دیا

81

اسلام آبادسپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواری ٹنل کھولنے سے متعلق یقین دہانی پر ازخود نوٹس نمٹا دیا۔

جمعے کوچیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے لواری ٹنل کھولنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر معاملہ حل ہوگیا ہے تو اسے مز ید چلانے کی ضرورت نہیں۔

وکیل نے کہا کہ ہم نے رپورٹ دے دی ہے پہلے بھی 18 گھنٹے ٹنل چلتی تھی،انتظامیہ ضلعی سطح پر اشتہارات بھی چلا رہی ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کی ٹنل کھو لنے سے متعلق یقین دہانی پر ازخو د نوٹس نمٹا دیا ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ٹنل کی بندش پر مقامی افراد کے احتجاج پر نوٹس لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here