شوکت یوسفزئی کا شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ، میڈیا کالونی بنانے کا اعلان

شوکت یوسفزئی کا شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ، میڈیا کالونی بنانے کا اعلان

شمالی وزیرستان کے میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس ہال کا افتتاح کردیا گیا۔ دہشت گردی سے متاثرہ شمالی وزیرستان میرانشاہ پریس کلب 14 جون 2014 کو بند کردیا گیا تھا تاہم امن کے قیام کے بعد چند مہینے پہلے ہی میرانشاہ پریس دوبارہ کھولا گیا۔

پریس کانفرنس ہال کا افتتاح وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے جمعہ کے روز کیا۔ اس موقع پرشوکت یوسفزئی نے قبائلی جرگہ سے بھی خطاب کیا۔ اس دوران شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج، انتظامیہ اور عوام کی قربانیوں کی بدولت وزیرستان میں امن قائم ہوا۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ انضمام کے ثمرات عوام تک پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا، قبائلی عوام نے 70سال انتظار کیا اب کچھ مہینے بھی انتظار کریں۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ قبائل پہلے نہیں اب آزاد ہوئے ہیں کیونکہ ایف سی آر غلامی کا نظام تھا جس نے قبائل کو جھکڑ رکھا تھا پر اب ایف سی آر ختم ہوچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here