چار ملکی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کی شرط، طالبان سے براہ راست مذاكرات

افغانستان امن کونسل کے سربراہ اور پاکستان میں سابق افغان سفیر محمد عمر داؤدزئی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی امن مذاکرات میں شرکت کے لئے افغان حکومت اس وقت تک کوئی وفد نہیں بھیجے گی جب تک طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی ضمانت حاصل نہیں ہو جاتی۔
داؤدزئی کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے پاکستان جائیں گے اور وہاں سرکاری اہل کاروں سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت ایران کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی اس شرط پر حمایت کرتی ہے کہ وہ اس بات چیت میں پیش رفت سے افغان حکومت کو مسلسل آگاہ کرتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here